مذکورہ یمنی مرکز کی رپورٹ میں آیا ہے کہ اس وقت میں لاکھوں بچے غذا، تعلیم اور صحت کے اپنے ابتدائی ترین حقوق سے محروم ہیں اور انکے رنج و غم میں سعودی اتحاد کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں اور انکے سروں پر گرنے والے بمبوں نے اور زیادہ شدت پیدا کر دی ہے۔
رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ اقوام متحدہ گزشتہ آٹھ برسوں کے دوران یمن کے خلاف جنگ اور محاصرے کا خاتمہ کروانے میں ناکام رہا اور نتیجہ یہ ہوا ہے کہ رواں سال کے دوران کم از 145 بچے جارح سعودی اتحاد کی بارودی سرنگوں اور بمبوں کی زد پر آکر موت کی نیند سو گئے۔
اس سے قبل اس مرکز کی رپورٹ میں آیا تھا کہ رواں سال کے دوران سعودی عرب کی بارودی سرنگوں اور کلسٹر بموں کا شکار ہو کر 219 عام شہری شہید اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲